ڈسٹرکٹ جیل خانیوال کے اسیران میں عید گفٹ تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد

ہفتہ 23 مئی 2020 19:51

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2020ء) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ جیل خانیوال کے اسیران میں عید گفٹ تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی اور ایم پی اے ملکہ شاہدہ احمد حیات تھیں، جبکہ سپرنٹنڈنٹ جیل چوہدری طاہر مجید ،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل ،سماجی رہنما حبیب اللہ نیازی بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے ڈسٹرکٹ جیل کے 205 اسیران میں ایم پی اے ملکہ شاہدہ احمد حیات اور سپرنٹنڈنٹ جیل چودھری طاہر مجید کے ہمراہ عید گفٹس پیک تقسیم کیے۔ ڈپٹی کمشنر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ جیل خانیوال کے قیدیوں میں وزیراعلی پنجاب کی طرف سے جو تحائف تقسیم کئے گئے ہیں وہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ حکومت پنجاب معاشرے کے اس طبقہ کو عید کے موقع پر نہیں بھولی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جیل میں قیدیوں کی اصلاح پر خصوصی توجہ دی جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھی جیل اسیران کے لیے تحائف بھجوائے جائیں گے۔ایم پی اے ملکہ شاہدہ احمد حیات نے کہا کہ موجودہ حکومت پنجاب نے جیل ریفارم اور اسیران کی بہتری کے لئے تاریخ ساز اقدامات کیے ہیں جو پہلے کسی حکومت نے نہیں کئے تقریب سے سپرنٹنڈنٹ جیل چودھری طاہر مجید نے بھی خطاب کیا۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں