سائوتھ پنجاب پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے مشاورت کے بعد ملک گیر پر امن احتجاجی مظاہروں کی کال دے دی

جمعہ 29 مئی 2020 17:52

خانیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2020ء) سائوتھ پنجاب پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے مشاورت کے بعد ملک گیر پر امن احتجاجی مظاہروں کی کال دے دی۔جاوید اقبال (صدر سائوتھ پنجاب پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن) نے 15 جولائی 2020ء تک تعلیمی اداروں کو بند کرنے کے حکومتی فیصلہ کو مسترد کرتے ہوئے تعلیم دشمن قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ موجودہ بندش کے باعث پانچ کروڑ طلبا کے تعلیمی نقصان کا ازالہ ناممکن ہے۔

صدر سائوتھ پنجاب پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے چیف جسٹس آف پاکستان ، وزیراعظم پاکستان،تمام صوبوں کے وزراء اعلیٰ اور گورنرز سے اپیل کی ہے کہ یکم جون 2020ء سے SOPs کے تحت دیگر شعبہ جات کی طرح تعلیمی اداروں کو بھی کھولنے کی اجازت دی جائے۔15 جولائی 2020 ء تک تعلیمی اداروں کی بندش سے 50% سے زائد تعلیمی ادارے مکمل بند ہونے کا خدشہ ہے اور دس لاکھ سے زائد افراد بے روز گار ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

دیگر تمام شعبہ جات کے برعکس تعلیمی اداروں میں SOPs پر سب سے بہتر انداز میں عملدرآمد ممکن ہے۔ صدر سائوتھ پنجاب پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن جاوید اقبال نے سکولز کے اوقات 2 شفٹ میں صبح 7:00am تا 10:00am اور 11:00am تا 2:00pm کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ جس دوران سماجی فاصلہ کو برقرار رکھتے ہوئے تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھی جا سکتی ہیں۔دنیا کے ایسے ممالک جو کورونا سے شدید متاثر ہوئے وہاں بھی تعلیمی ادارے کھل چکے ہیں جن میں چین کا صوبہ ووہان ، فرانس ، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، آسٹریا، جرمنی، انڈیا، ایران، بنگلہ دیش، سپین، امریکہ، روس ، ڈنمارک، نیوزی لینڈ، جاپان، کوریا، سعودی عرب شامل ہیں تو پاکستانی بچوںکو تعلیم سے محروم کیوں رکھا جا رہا ہے۔

بورڈ امتحانات منسوخ کرنے اور طلباء کا مستقبل برباد کرنے کی بجائے بورڈ امتحان سماجی فاصلہ برقرار رکھ کر تمام اضافی سرکاری و پرائیویٹ اساتذہ کی ڈیوٹیاں لگا کر سرکاری و پرائیویٹ سکولز اور کالجز کو امتحانی سنٹرز بنا کر منعقد کرانا عین ممکن ہے۔حکومت غیر آئینی اقدامات بند کرے فیسوں کے حوالے سے حکومت کا فیس میں 20% کمی کا نوٹیفیکیشن و آرڈیننس آئین کے آرٹیکل 37,(1)25,18,8,5,4,3 اور 38 سے متصادم، امتیازی اور غیر قانونی ہے۔ بورڈ امتحانات منسوخ کرنے کے صورت میں بورڈ فیس کی مد میں 45 لاکھ طلباء سے وصول شدہ 25 ارب روپے واپس کیئے جائیں۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں