عیدالفطر پر موٹروے پولیس افسران نے احسن طور ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دئیے، ایس پی ندیم اشرف

جمعہ مئی 21:42

خانیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2020ء) خانیوال سیکٹر کمانڈر ایس پی ندیم اشرف وڑائچ نے کہا ہے کہ عیدالفطر پر موٹروے پولیس افسران نے احسن طور ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دئیے ،عیدالفطر کے موقع پر بیٹ کمانڈر رانا سرفراز ناصر کی زیرنگرانی بیٹ 18خانیوال افسران نے دوران ڈیوٹی اپنے فرائض منصبی احسن طور پر نبھائیافسران بالا کے احکامات کی روشنی میں ایس او پی کے مطابق پی ایس ویز گاڑیوں کی چیکنگ یقینی بنائی گئی اور کسی قسم کی ٹریفک روانی متاثر نہ ھونے دی عید سعید کے موقع پر ایکسٹرا گاڑیاں پٹرولنگ کے لئے اؤٹ کی گئی اس کے ساتھ سیکٹر کمانڈر ندیم اشرف وڑائچ اور ڈی ایس پی رانا سرفراز ناصر نے افسران اور جوانوں کے ساتھ عیدمنائی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اس دن عوام الناس کو بہتر سہولیات دینے کے لئے روڈ پر خود آئے ھیں تاکہ روڈ یوزرز کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

(جاری ہے)

الرٹ ڈیوٹی کرنے پر سیکٹر کمانڈر نے افسران اور جوانوں کو شاباش دی۔

خانیوال شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments