ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی مرغی کے گوشت کی سرکاری نرخوں پرفراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

جمعہ 29 مئی 2020 22:24

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2020ء) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے ضلع کے عوام کو سرکاری نرخ 260 روپے فی کلو پر مرغی کے گوشت کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے بڑا قدم اٹھاتے ہوء محکمہ لائیوسٹاک کے حکام کو کو ضلع کی حدود میں پولٹری شیڈز کی رجسٹریشن شروع کرنے کا حکم دیدیا- انہوں نے ہدایت کی ہے کہ رجسٹریشن کا کام 15 دن کے اندر مکمل کیا جائے رجسٹریشن پولٹری رجسٹریشن ایکٹ کے تحت کی جائے - ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد مرغی کے گوشت کی سرکاری نرخ پر فروخت یقینی بنانے کیلئے ڈیمانڈ کیمطابق سپلائی پر نظر نظر رکھنا ہے - انہوں نے مزید کہا ہے کہ محکمہ لائیوسٹاک ضلع میں موجود مویشیوں کی ویکسی نیشن کیلئے خصوصی مہم بھی شروع کرے مہنگائی کیخلاف ہر وہ قدم اٹھائوں گا جو عوام کے مفاد میں ہوگا۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں