پٹرولنگ پو لیس کی ماہ مئی کی کارکردگی رپورٹ جاری

بدھ 3 جون 2020 18:40

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2020ء) پٹرولنگ پو لیس 137/16Lنے ماہ مئی میں مختلف جرائم میں ملوث افراد پر سات 7 مقدمات کا اندراج کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی پٹرولنگ خانیوال رانا جاوید اشرف کی زیر نگرانی پٹرولنگ پولیس 137/16L کے انچارج پوسٹ سعید الرحمن سب انسپکٹرغلام عباس اسسٹٹ سب انسپکٹرپٹرولنگ آفیسرز عبدالرزاق اور عامر رضا نے ناجائز اسلحہ جعلی نمبرز اور تیز رفتاری کے سا تھ مختلف مقدمات تحصیل میاں چنوں کے مختلف تھانہ جات میں درج کروا کے ملزمان کو بند حوالات کیا۔

اس کے ساتھ پٹرولنگ پولیس نے ٹریفک قوانین بارے عوام اور گاڑیوں کے ڈرائیوران کو آگاھی مہم بارے بریفنگ دی اور پبلک کو کرونا وائرس سے بچنے کے لیے احتیاطی تد ابیر کرنے کی ہد ا یات کی ہیں ا ور پٹرولنگ ڈیوٹی کے دوران مختلف گاڑیوں کے مالکان کو 40 عدد مکینیکل ہیلپ، فیول ہیلپ اور دیگر مختلف قسم کی ہیلپس فراہم کی گئی ہیں ۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں