فلور ملز مالکان مارکیٹ میں طے کردہ کوٹہ کے مطابق ہر صورت آٹے کی سپلائی یقینی بنائیں،ڈپٹی کمشنر خانیوال

جمعہ 10 جولائی 2020 18:37

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2020ء) حکومت پنجاب کی ہدایت پر عام مارکیٹ میں سبسڈائزڈ ریٹس پر آٹے کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے اچانک احمد فلور کا دورہ کیا۔ انہوں نے فلور ملز میں کوٹہ کی گندم سے آٹے کی تیاری کا جائزہ، نمی تناسب چیک کیا اور تھیلوں کا وزن کرایا۔ انہوں نے قلی بازار میں دکانوں پر آٹے کی سپلائی بھی چیک کی اسسٹنٹ کمشنر شبیر احمد ڈوگر، ای اے ڈی اے آصف رضا اور ڈی ایف سی احمد جاوید بھی ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنرز کو کوٹہ کیمطابق آٹے کی سپلائی یقینی بنانے کیلئے فلوز ملز میں ایم ای ایز تعینات کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ فلور ملز مالکان مارکیٹ میں طے کردہ کوٹہ کے مطابق ہر صورت آٹے کی سپلائی یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے 20 کلو آٹے کا تھیلا 860 اور 10 کلو آٹے کا تھیلا 430 روپے میں فروخت کرنے کا حکم دیا ہے جس پر ہر صورت عمل کرایا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے ایوب چوک تا سٹی پارک ڈیوائیڈرز سے تجاوزات کے خاتمہ کے کام کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے گپی والا چوک پر لوگوں کے رش پر اسسٹنٹ کمشنر کو کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرانے کا کی ہدایت کی ۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں