زیڈ اے ٹریڈرز کے مرحوم مالک سید مظفر شاہ کی بیوہ کوادویات کے بقایا جات کی مد میں رقم ادا کردی گئی

جمعہ 10 جولائی 2020 22:31

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2020ء) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی خصوصی کوشش کے بعد زیڈ اے ٹریڈرز کے مرحوم مالک سید مظفر شاہ کی بیوہ کو ڈی ایچ کیو ہسپتال کو فراہم کی جانے والی ادویات کے بقایا جات کی مد میں 4 لاکھ 79 ہزار کی رقم ادا کردی گئی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے بیوہ کو بقایا جات کا چیک خود دیا۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ماریہ ممتاز اور ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر عبدالمجید بھٹی بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں