خانیوال، ڈپٹی کمشنر کا منڈی کا دورہ، اپنی نگرانی میں بولی کروائی

ہفتہ 11 جولائی 2020 16:42

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2020ء) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے عیدالاضحی سے قبل سبزیوں و پھلوں کے نرخ کنٹرول میں رکھنے کیلئے پیشگی انتظامات شروع کردیئے۔ اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے علی الصبح ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کی منڈی کا دورہ کیا۔ انہوں نے اپنی نگرانی میں پھلوں اور سبزیوں کی بولی کرائی اور ٹماٹر ، پیاز، آلو، لہسن، ادرک کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھنے،منڈی کے گیٹ سے تجاوزات اور گندگی کے ڈھیر ختم کرانے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر شبیر احمد ڈوگر اور مارکیٹ حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کی منڈیوں میں بولی کی نگرانی کے لئے افسران کی روزانہ کی بنیاد پر ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں سخت مانیٹرنگ کے باعث نرخ کنٹرول میں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ منڈی میں ناجائز منافع خوری پر آڑھتیوں اور پھڑیوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے سٹی پارک میں تزئین و آرائش کا جائزہ لیا ، شہر کی صفائی چیک کی۔ انہوں نے قلی بازار میں سیوریج لائن بچھانے کا مکمل ہونے والے کام کا بھی معائنہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں