خانیوال، ضلعی انتظامیہ کی عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی آپریشن کی تیاریاں مکمل

جمعہ 31 جولائی 2020 21:43

خانیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2020ء) ضلعی انتظامیہ نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی آپریشن کی تیاریاں مکمل کرلیں۔ ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے لوکل گورنمنٹس کو مثالی صفائی کے ذریعے شہریوں کے دل جیتنے کی ہدایت دیتے ہوئے آلائشوں کو بروقت اٹھانے اور تلف کرنے کا ٹاسک تندہی سے مکمل کرنے کا ٹاسک دیدیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ آلائشوں کے لئے گھر گھر پلاسٹک بیگز کی تقسیم کا کام عید سے قبل ہر صورت مکمل کیا جائے، اسسٹنٹ کمشنرز خود صفائی آپریشن کی نگرانی کریں۔ انہوں نے کہا ہے کہ دوران عید ایام ضلع بھر میں صفائی اسکوڈز کو کھانا فراہم کیا جائے۔ ڈی سی دفتر اور لوکل گورنمنٹس کے دفاتر میں کنٹرول روم قائم کردیئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ صفائی کی صورتحال چیک کرنے کے لئے خود بھی دورے کروں گا۔ شہری آلائشیں گھروں کے باہر پھینکنے کے بجائے مقررہ جگہوں پر پلاسٹس بیگز میں ڈال کر رکھیں، شہریوں کو صفائی بارے آگاہی دینے کے لئے مختلف علاقوں میں پینا فلیکسز بھی لگائے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں