خانیوال، بس اور موٹرسائیکل میں تصادم تین افراد جاں بحق

جمعہ 31 جولائی 2020 21:43

خانیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2020ء) بس اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق کبیروالا کے نواحی علاقہ ماڑی سہو بس سٹاف پر تیز رفتار اے سی کوچ نے موٹرسائیکل کو ٹکر دے ماری جس کے نتیجے میں 66سالہ عاشق حسین، اس کا بیٹا غلام قادر 20 سالہ اور ایک 35 سالہ نامعلوم شخص جاں بحق ہوگیا جس کی تا حال شناخت نہ ہوسکی، حادثے کے باعث عید الاضحٰی کے موقع پر ماحول سوگوار ہوگیا جبکہ اڈا پیرووال بس اور موٹر سائیکل کے تصادم میں دو افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

زخمیوں میں مجاہد حسین اور امتیاز حسین شامل ہیں جنہیں ریسکیو 1122 نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو خانیوال منتقل کردیا۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں