خانیوال میں بھی کل یوم استحصال کشمیر منایا جائے گا

منگل 4 اگست 2020 18:43

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2020ء) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ خانیوال کے زیر اہتمام بھی 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے محاصرے کو ایک سال مکمل ہونے پر یوم استحصال کشمیر کے طور پر منایا جائے گا۔ اس سلسلہ میں جناح لائبریری سے لے کر ٹی چوک تک ریلی نکالی نکالی جائے گی جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی ڈی پی او محمد علی وسیم اور پارلیمینٹیرینز کرینگے۔

اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر نے ایک پلان تشکیل دے کر تمام محکموں کو 5 اگست یوم استحصال کشمیر،پر کشمیری بھائیوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کی ہدایت کی ہے۔ریلی میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کورونا ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے شرکت کریں گے ریلی جناح لائبریری سے شروع ہوکر ٹی چوک پر اختتام پذیر ہوگی واک کے آغاز پر مظفرآباد جبکہ اختتام پر سرینگر کا بورڈ نمایاں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

واک کے تمام شرکاء کالی پٹیاں،کالے ماسک اور کالی ٹوپیاں پہنیں گے جن پر یوم استحصال کشمیر درج ہوگا جبکہ پاکستان اور آزاد جموں کشمیر پرچم بھی واک میں لہرائے جائیں گے۔واک سے قبل ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی اور سڑکوں پر ٹریفک رک جائے گی ایک منٹ کا سائرن بجانے سمیت پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کے ترانے بھی بجائے جائیں گے جبکہ ضلع کی اہم شاہراہوں،چوکوں پر بل بورڈاور پوسٹرز بھی لگادئیے گئے ہیں۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں