خانیوال، محکمہ پولیس کے زیر اہتمام یوم استحصال کشمیر کے موقع پر ریلی کا انعقاد

بدھ 5 اگست 2020 18:42

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2020ء) حکومت پنجاب کی ہداہت پر محکمہ پولیس کے زیر اہتمام یوم استحصال کشمیر کے موقع پرسرکاری گاڑیوں پرریلی کی قیادت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم نے کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر آغا ظہیرعباس شیرازی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

سرکاری گاڑیوں پر پاکستانی اور کشمیر کے جھنڈے لہرائے گئے۔ کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ریلی میں محکمہ پولیس‘انتظامیہ‘ٹریفک‘ایلیٹ فورس‘ریسکیو1122‘ٹی ایم اے ودیگر سرکاری محکموں کی گاڑیوں نے حصہ لیا۔ ریلی ڈی پی او آفس سے شروع ہوکر ایوب چوک‘آر سی اے چوک‘لال مسجد چوک‘کلمہ چوک‘میلاد مصطفی چوک‘چوک اہلحدیث‘کالج چوک اور ٹی چوک سے ہوتی ہوئی ڈی پی او آفس اختتام پذیر ہوئی۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں