خانیوال، دو موٹر سائیکلو ں میں تصادم، ایک شخص جاں بحق، ایک شدید زخمی

بدھ 5 اگست 2020 18:40

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2020ء) نواحی علاقہ کوہی والا کے قریب دو موٹر سائیکلو ں کے تصادم کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطا بق تحصیل کبیر والا کے نواحی علاقہ کوہی والا کی نواحی بستی ڈھنگیاں نیچاں دو مو ٹرسائیکلوں کے تصادم کے نتیجہ میں45سالہ قاسم شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ رئیس زخمی ہو گیا جسے ریسکیو1122نے ابتدا ئی طبی امداد کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کبیر والا منتقل کر دیا۔

ریسکیوذرائع کے مطا بق حاد ثہ تیز رفتاری کے با عث پیش آ یا۔جبکہ کینال روڈ کبیروالا میں پرانی دشمنی پر فائرنگ کے نتیجہ میں 20سالہ نزا کت ولد محمد علی زخمی ہوگیا جسے ریسکیو1122نے ابتدا ئی طبی امداد کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کبیر والا منتقل کر دیا ہے۔پولیس تھانہ سٹی کبیر والا مصرو ف تفتیش ہے۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں