خانیوال،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے صارفین کو سستی سبزیوں اور پھلوں کی فراہمی کیلئے ضلع بھر کی سبزی و فروٹ منڈیوں کی کڑی نگرانی شروع

بدھ 21 اکتوبر 2020 18:16

خانیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2020ء) ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عام مارکیٹ میں صارفین کو سستی سبزیوں اور پھلوں کی فراہمی کیلئے ضلع بھر کی سبزی و فروٹ منڈیوں کی کڑی نگرانی شروع کردی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے نیلامی کی مانیٹرنگ کے لئے افسران کی ڈیوٹیاں لگا دی ہیں جو روزانہ علی الصبح منڈیوں میں پہنچ کر نیلامی کا جائزہ لے رہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے بدھ کے روز اچانک علی الصبح خود ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کی منڈی کا دورہ کیا انہوں نے اپنی نگرانی میں پھلوں اور سبزیوں کی بولی کرائی اور ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے آڑھتیوں و پھڑیوں سے بھی ڈیمانڈ اور سپلائی بارے معلومات لیں- انہوں نے آلو، پیاز، ہری مرچ، ٹماٹر، ادرک، لہسن کی اپنی نگرانی میں بولی کرائی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے مارکیٹ کمیٹی افسران کو ہدایت کی کہ زیادہ سے زیادہ کسانوں کو اپنی سبزیاں کسان پلیٹ فارم لانے پر راغب کیا جائے مارکیٹ کمیٹی حکام بولی شروع کرانے سے قبل دیگر شہروں سے بھی نرخ چیک کریں بولی میں تمام سبزیوں اور پھلوں کے نرخ کم سے کم رکھے جائیں- انہوں نے مزید کہا کہ منڈیوں میں بولی کے دوران کم نرخوں کا فائدہ عام مارکیٹ میں شہریوں کو ہوگا۔ منڈی دورہ کے دوران اسسٹنٹ کمشنر بختیار اسماعیل، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ شاہد رحمن،ی اے ڈی اے آصف رضا بھی ان کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں