ضلع میں 6 سہولت بازار قائم ،عوام کو اشیاء خوردونوش مارکیٹ سے کم نرخوں پر فراہم کی جارہی ہیں،ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی

بدھ 21 اکتوبر 2020 18:16

خانیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2020ء) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع میں 6 سہولت بازار قائم کرکے عوام کو آٹا، چینی سمیت دیگر اشیاء خوردونوش مارکیٹ سے کم نرخوں پر فراہم کی جارہی ہیں سہولت بازاروں کم نرخوں کیساتھ بہترین کوالٹی کا بھی خیال رکھا جارہا ہی-انہوں نے یہ بات سہولت بازار کبیروالا کے اچانک معائنہ کے دوران کہی- اسسٹنٹ کمشنر غلام مصطفی بھی اس موقع پر ہمراہ تھی- ڈپٹی کمشنر نے سہولت بازار میں لگائے گئے مختلف سٹالزکا معائنہ کیا اور نرخوں کا جائزہ لیا- انہوں نے ہدایت کی کہ سٹالز اشیاء وافر مقدار میں ہر وقت موجود ہونی چاہئیں-

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں