ایل پی جی کی غیر قانونی ری فلنگ کا کاروبار کرنے والے دو دکانداروں کے خلاف کارروائی ،دکانیں سیل

پیر نومبر 23:01

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2020ء) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر محکمہ سول ڈیفنس نے ایل پی جی کا غیر قانونی کاروبار کرنے والے ڈیلرز کے گرد مزید گھیرا تنگ کردیاڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس محمد ریحان وڑائچ نے تحصیل کبیروالا کے علاقوں حسین آباد اور سردار پور روڈ پر کارروائی کرکے ایل پی جی کی غیر قانونی ری فلنگ کا کاروبار کرنے والے دو دکانداروں کے خلاف کارروائی کر کے ان کی دکانیں سیل کردیں جبکہ ریفیلنگ میں استعمال ہونے والا سامان ومشینری قبضہ میں لے لی گئی۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس نیدکانداروں محمد اکرم اور حمیر کے خلاف تھانہ سٹی کبیروالا میں مقدمات بھی درج کرا دیے ہیں ڈی اوسول ڈیفنس محمد ریحان وڑائچ نے کہا ہے کہ غیر قانونی کاروبار کی آڑ میں کسی کو انسانی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی غیر قانونی تیل ایجنسیاں اور ریفیلنگ کی دکانیں کسی بڑے سانحہ کا سبب بن سکتی ہیں ان کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

خانیوال شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments