ضلع خانیوال میں کورونا وائرس کی دوسری لہر میں وائرس کے وار بڑھنے پر ڈپٹی کمشنرکاایس او پیز پر سختی کیساتھ عملدرآمد کرانے کا حکم

منگل 10 نومبر 2020 19:11

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 نومبر2020ء) ضلع خانیوال میں کورونا وائرس کی دوسری لہر میں وائرس کے وار بڑھنے پر ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے اسسٹنٹ کمشنرز،صحت و دیگر محکموں کے ہیڈز کو دفاتر، ہسپتالوں، میرج ہالز اور پبلک مقامات پر کورونا سے بچائو کی ایس او پیز پر سختی کیساتھ عملدرآمد کرانے کا حکم دیدیا-انہوں نے کہا ہے کہ ڈی سی دفتر سمیت دیگر سرکاری دفاتر، تعلیمی اداروں، مرج ہالز،پبلک ٹرانسپورٹ،مارکیٹس میں نوماسک نو سروس کے سلوگن پر بھی عمل یقینی بنایاجائے اور سماجی فاصلہ کا خاص خیال رکھاجائی- ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اکرام ملک نے ضلع میں کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے صحت و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران سے میٹنگ کی- چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر ماریہ ممتاز بھی اس موقع پر موجود تھیں- اجلاس میں ضلع میں کورونا وائس کے پھیلائو کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا- اے ڈی سی آر نے دفاتر، بازاروں،پبلک ٹرانسپورٹ، ہسپتالوں و دیگر عوامی مقامات پر ایس او پر عمل یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ مارکیٹس اور میرج ہالز انتظامیہ کو مقررہ اوقات کا سختی کیساتھ پابند کیا جائے تعلیمی اداروں، میرج ہالز،بازاروں میں سماجی فاصلہ کا خیال رکھا جائے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ تشویشناک ہے اور اس سے محفوظ رہنے کا واحد حل احتیاط ہے انہوں نے کہا کہ عوام لماسک کا استعمال لازمی کریں- اے ڈی سی آر کو اجلاس میں انسداد ڈینگی سرگرمیوں بارے بھی آگاہ کیا گیا-

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں