خانیوال،ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر کوٹہ کی گندم سے سستے آٹے کی فراہمی میں ہیرا پھیری کرنے والی فلور ملز کیخلاف کریک ڈائون کا آغاز

منگل 10 نومبر 2020 19:11

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 نومبر2020ء) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر کوٹہ کی گندم سے سستے آٹے کی فراہمی میں ہیرا پھیری کرنے والی فلور ملز کیخلاف کریک ڈائون کا آغاز کردیاگیا- ڈپٹی کمشنر کے حکم پر اسسٹنٹ کمشنر بختیار اسماعیل نے راشد فلور ملز پر چھاپہ مار کرسابقہ تاریخوں کے کوٹہ کی گندم سے تیار آٹے کے بیگزبرآمد کرلئے کوٹہ کی گندم کے آٹے کو دوسرے بیگز میں بھرا جارہا تھا- اسسٹنٹ کمشنر نے آٹے کے تھیلے سرکاری تحویل میں لے لئی- اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بختیار اسماعیل نے بتایا کہ فلور ملز کا قبل ازیں بھی کوٹہ کینسل کرکے جرمانہ کیا گیا تھادوبارہ شکایات پر کارروائی کرکے ذخیرہ کیا گیا آٹا برآمد کیا گیا انہوں نے کہا کہ فلور ملز کیخلاف ہورڈنگ ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائیگی-

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں