فرانس میں نبی کریمﷺ کی شان میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف تحصیل جہانیاں کے علاقہ مولے والا سے علی شیر واہن پل پنجو تک احتجاجی ریلی

منگل 10 نومبر 2020 22:01

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 نومبر2020ء) فرانس میں نبی کریمﷺ کی شان میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف تحصیل جہانیاں کے علاقہ مولے والا سے علی شیر واہن پل پنجو تک احتجاجی ریلی نکالی گئی،ریلی میںسیاسی و سماجی ،مذہبی شخصیات و سکولوں کے طلباء نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔تفصیل کے مطابق صوبہ پنجاب کی تحصیل جہانیاں کے دور افتادہ علاقے مولے والا میںفرانس میں خاتم النبیین حضرت محمدﷺ کی شان میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی، ر احتجاجی ریلی کے شرکاء نے مولے والا سے پل پنجو تک مارچ کیا۔

(جاری ہے)

ریلی میں تمام دینی جماعتوں سیاسی وسماجی عوامی شخصیات تاجروں سکول کے بچوں نے بھی شرکت کی ریلی کی قیادت قاری قاسم علی،قاری ضیاء الرحمن،قاری محمد یوسف قاری محمد شاہد، قاری محمد طاہر، مسعود احمد نظامی، حافظ غلام مصطفی سمیت ممتاز علماء کرام و مشائخ عظام نے کی، ریلی کے شرکاء نے پلے کارڈز بینرز پینا فلیکس اٹھا رکھے تھے جن پر فرانس مخالف نعرے درج تھے، عاشقان رسول نے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی شدید الفاظ میں مذمت کی، اس موقع پر علماء کرام ومقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم کی شان میں کوئی گستاخی برداشت نہیں کریں گے، حرمت رسول کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلم ممالک فرانس کے ساتھ تجارتی کاروباری تعلقات ختم کرتے ہوئے فرانسیسی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کریں، ایسے گستاخانہ اقدامات کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دی جائے، ریلی کے موقع پر پولیس سیکیورٹی کے اقدامات بھی کیے گئے تھے، ریلی میں سینکڑوں عاشقان رسول نے شرکت کی، آخر میں اسلام پاکستان کی سربلندی استحکام امن و سلامتی کشمیر فلسطین سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کی آزادی کے لیے خصوصی دعا مانگی گئی۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں