خانیوال، عثمان بزدار حکومت کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر کی خصوصی دلچسپی کی بدولت شوگر سیس فنڈ سے ضلع کی دو اہم سڑکوں کی تعمیرومرمت کا کام مکمل

بدھ 11 نومبر 2020 17:57

خانیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2020ء) عثمان بزدار حکومت کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی خصوصی دلچسپی کی بدولت شوگر سیس فنڈ سے ضلع کی دو اہم سڑکوں کی تعمیرومرمت کا کام مکمل کرلیا گیا۔ تعمیر و مرمت کے دونوں منصوبوں کی تکمیل پر 2 کروڑ 79 لاکھ روپے لاگت آئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی خصوصی دلچسپی سے عبدالغفور خان روڈ کا دیرینہ مسئلہ حل کرتے ہوئے شوگر سیس فنڈ سے 2 کلومیٹر سڑک کی تعمیر و مرمت مکمل کرلی گئی منصوبہ پر 1 کروڑ 49 لاکھ روپے لاگت آئی۔

اسی طرح خانیوال کبیروالا روڈ پر آمدورفت آسان بنانے کیلئیجدید ملز سیکشن پر اعشاریہ سات کلومیٹر سڑک کا رپئیر ورک مکمل کرلیا گیا شوگر سیس فنڈ سے مکمل ہونے والے منصوبہ پر 1 کروڑ 30 لاکھ روپے خرچ ہوئے اہلیان ضلع خانیوال نے دونوں اہم سڑکوں کی تعمیرمرمت کا کام مکمل کرانے پر وزیر اعلی عثمان بزدار اور ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں