خانیوال،کورونا کی دوسری لہر کے دوران طلباء و طالبات کو وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے تعلیمی اداروں میں ایس او پیز پر عملدرآمد کی مانیٹرنگ سخت کردی گئی

جمعرات 12 نومبر 2020 14:30

خانیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2020ء) کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران طلباء و طالبات کو وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے تعلیمی اداروں میں ایس او پیز پر عملدرآمد کی مانیٹرنگ سخت کردی گئی ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز بختیار اسماعیل نے مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ کرکے وہاں پر ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا اور اساتذہ و طلباء کو ہدایات دیں۔

(جاری ہے)

بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر بختیار اسماعیل نے رورل ہیلتھ سنٹر کچاکھوہ کا اچانک دورہ کیا اور ہسپتال میں ڈاکٹروں عملہ کی حاضری، صفائی کی صورتحال اور سروس ڈیلیوری کا تفصیلی مشاہدہ کیا انہوں نے ادویات کے سٹور میں سٹاک بھی چیک کیا اور مریضوں سے ڈاکٹروں و طبی عملہ کے رویہ اور سہولیات دریافت کیا اسسٹنٹ کمشنر نے ڈاکٹروں و موقع پر موجود لوگوں کو ماسک کے استعمال اور ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں