وفاقی وزیر خوراک فخر امام کورونا وائرس میں مبتلا، گھر میں قرنطینہ کرلیا

فخر امام نے دو روز قبل کبیر والا میں گندم اگاؤ مہم کے پروگرام میں شرکت کی تھی

منگل 24 نومبر 2020 23:34

خانیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2020ء) وفاقی وزیر برائے خوراک فخر امام کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں۔خاندانی ذرائع کے مطابق کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد فخر امام نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

فخر امام نے دو روز قبل کبیر والا میں گندم اگاؤ مہم کے پروگرام میں شرکت کی تھی۔دو روز قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حلیم عادل شیخ کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا۔ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر حلیم عادل شیخ نے خود کو قرنطینہ کر لیا تھا۔سندھ کے وزیر برائے صنعت و تجارت جام اکرام اللہ دھاریجو کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں