خانیوال،نامعلوم چور کاریگر کی تجا رتی علاقہ سے موٹرسائیکل لیکر فرار

اتوار 10 جنوری 2021 18:00

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2021ء) نامعلوم چور کاریگر کی تجا رتی علاقہ سے موٹرسائیکل لیکر فرار ہوگئے۔تفصیل کے مطابق کچہری بازار اندورن شیشے والی گلی بلاک نمبر 4میں کوئیک ٹیلر کے پاس کام کر نے والے کا ریگر محمد آکاش ولد محمد حنیف سکنہ چک نمبر 19ونوئی تحصیل و ضلع خانیوال نے پولیس تھانہ سٹی کو درخواست گزاری ہے کہ مور خہ 6جنوری2021کو میں اپنی مو ٹرئیکل نمبر AAP/8390ہنڈاCD70ماڈل 2020کلر ریڈپر صبح دکان پر کام کر نے آ یا اور مو ٹرسائیکل سیڑھیوں کے نیچے کھڑی کی ۔

(جاری ہے)

شام کو جب گھرجانے لگا توموٹر سائیکل غا ئب تھی ۔درخواست گزار نے ڈی پی او خانیوال محمد علی وسیم سے مطا لبہ کیا ہے کہ اس کی موٹر سائیکل جلد از جلد برآمد کروائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں