اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں کاانسدادِ پولیو مہم کو سو فیصد کامیاب بنانے کے لیے مختلف علاقوں کا دورہ

منگل 12 جنوری 2021 16:43

اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں کاانسدادِ پولیو مہم کو سو فیصد کامیاب بنانے کے لیے مختلف علاقوں کا دورہ
خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2021ء) اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی اور تحصیل کونسل آفیسر جہانیاں علی رضا کے ہمراہ انسدادِ پولیو مہم کو سو فیصد کامیاب بنانے کے لیے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ پولیو پوائنٹ پل114/10Rکو چیک کیا پولیو ویکسین اور پولیو شیٹ کو چیک کیا۔ مسافر بچوں کے نشان زدہ انگلیوں کو  چیک کیا بہتر کارکردگی پر پولیو ورکرز کی حوصلہ افزائی کی۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان نے مقامی شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسداد پولیو مہم کی کامیابی آپ کے تعاون سے ممکن ہے لہٰذا آپ مسافر بچوں پر خصوصی نظر رکھیں اور پولیو کے قطرے پلانے کے لیے پولیو ورکرز کے پاس بھیجیں تاکہ پاکستان پولیو فری ممالک میں شامل ہو سکے۔

(جاری ہے)

اسی دوران آپ اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی اور تحصیل کونسل آفیسر جہانیاں علی رضا کو ضروری ہدایات دی کہ اپ ابھی اور اسی وقت خانچہ فروش اور ریڑھی بان کے لیے حدود مقررکریں جو پھر اس حد سے تجاوز کرے اس ریڑھی بان اور خانچہ فروش کے خلاف فوراً قانونی کارروائی کی جائے۔

فوراً ایکشن لیتے ہوئے تحصیل کونسل نے راستہ واگزار کرا کر حدود متعین کر دی ۔ اسی دوران تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہانیاں میں بنائے گئے پولیو پوائنٹ کو چیک کیا۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں