خانیوال میں ایس ایچ او نے پیسے لیکر ساتھی اہلکار پر مقدمہ درج کرادیا

بدھ 13 جنوری 2021 17:54

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2021ء) ایس ایچ او نے لاکھوں روپیوں کے عوض اپنے ہی ساتھی اہلکار کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کرا دیا۔تفصیلات کے مطابق پیسوں کے بدلے ساتھی اہلکار پر مقدمہ درج کرانے کا واقعہ پنجاب کے شہر خانیوال میں پیش آیا، جہاں عون عباس نامی ایس ایچ او تھانہ سٹی نے لاکھوں روپے رشوت وصول کرکے ساتھی اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کرایا۔

(جاری ہے)

متاثرہ اہلکار نے دہائیاں دیتے ہوئے بتایا کہ عون عباس نے مقدمے میں پھنسا کر پانچ لاکھ روپے بٹور لیے۔ذرائع کے مطابق متاثرہ اہلکار ساجد حسین کی درخواست پر ڈی پی او خانیوال نے کارروائی کرتے ہوئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔ساجد حسین پر جھوٹا مقدمہ درج کرانے والا ایس ایچ او عون عباس کرپشن کے الزامات ثابت ہونے پر نوکری سے معطل کرکے گرفتار کرلیا گیا۔ڈی پی او خانیوال علی وسیم کا کہنا ہے کہ کرپشن میں ملوث افسران کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں