خانیوال ،6کروڑ 29لاکھ روپے مالیت کا 296 کینال 2 مرلہ سرکاری رقبہ ناجائز قابضین سے واگزار کرالیا گیا

اتوار 17 جنوری 2021 19:45

خانیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2021ء) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر سرپرستی تحصیل جہانیاں کے نواحی چکوک میں سرکاری رقبہ پر ناجائز قابضین کیخلاف بڑی کارروائی کے دوران 6کروڑ 29لاکھ روپے مالیت کا 296 کینال 2 مرلہ سرکاری رقبہ ناجائز قابضین سے واگزار کرالیا گیا- رقبہ اے سی بابر سلیمان، ڈپٹی ڈائریکٹر انٹی کرپشن وسیم شاہ کی زیر قیادت واگزار کرایا گیا-اس کارروائی میں محکمہ مال، تحصیل کونسل کے عملے اور سیکیورٹی فورسز نے حصہ لیا- 56 دس آر،57دس آر اور 98 اے دس آر میں ناجائز قابضین سرکاری رقبہ پر عرصہ دراز سے قابض تھے تینوں چکوک میں واقع رقبہ بحق سرکار ضبط کرکے نمبرداروں کے سپرد کردیاگیا ہے - سرکاری رقبہ واگزار کرانے پر اہل علاقہ نے حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر ظہیر عباس شیرازی سے اظہار تشکر کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں