دنیا بھر میں زمین کے تحفظ کا عالمی دن ’’ ورلڈ ارتھ ڈے ‘ ‘ 22 اپریل کو منایا جائے گا

منگل 20 اپریل 2021 21:13

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2021ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں زمین کے تحفظ کا عالمی دن ’’ ورلڈ ارتھ ڈے ‘ ‘ 22 اپریل جمعرات کو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد عوام کو زمین پر ماحولیاتی آلودگی اور دیگر مسائل بارے آگاہی دینا ہے۔ ورلڈ ارتھ ڈے کی مناسبت سے ملک بھر میں سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینارز اور واک کا اہتمام کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

دنیا میں سب سے پہلے 1970ء کو اقوام متحدہ کے زیر انتظام امریکہ میں زمین کا عالمی دن منایا گیا تھا جس کا مقصد دنیا بھر کو ماحولیاتی آلودگی سے بچانے کیلئے زیادہ سے درخت لگانے کی جانب راغب کرنا ہے اور آج چالیس برس بعد دنیا بھر کے ممالک بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی سے زمین کو بچانے کیلئے شجر کاری مہم چلا رہے ہیں اس روز دنیا بھرکی طرح پاکستان میں بھی سماجی تنظیموں ،طلباء و طالبات مختلف پروگراموں میں زمین کے عالمی دن کی افادیت کو اجاگر کریں گے۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں