دنیا بھر میں شور کے نقصانات سے آگاہی کا عالمی دن25اپریل کومنایاجائے گا

جمعرات 22 اپریل 2021 22:52

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2021ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں شور کے نقصانات سے آگاہی کا عالمی دن25اپریل کومنایاجائے گااس دن کے منانے کا مقصد شور سے پیدا شدہ ماحولیاتی آلودگی اور اس کے نتیجے میں انسانی زندگی پرمرتب ہونے والے مضر اثرات کے متعلق عوامی شعور اجاگر کرنا ہے۔

(جاری ہے)

شور سے آگاہی کے عالمی دن کے موقع پر محکمہ ماحولیات اور سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام واکس،سیمینارز،کانفرنسز اور مذاکروں کا اہتمام کیا جائے گاجس سے خطاب کرتے ہوئے ماہرین ماحولیات اور مقررین شور کے نتیجے میں ماحولیاتی آلودگی اور انسانی زندگی میں پید اہونے والی پیچیدگیوں پر تفصیل سے روشنی ڈالیں گے۔

اس موقع پر پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں بھی خصوصی اشاعت اور اور پروگرام نشر کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں