ڈسڑکٹ پریس کلب کے سنیئر ممبران کے وفد کی انجم بشیر احمد کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر سے ملاقات

ہفتہ 5 جون 2021 23:02

خانیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2021ء) ڈسڑکٹ پریس کلب کے سنیئر ممبران کے وفد نے انجم بشیر احمد کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کی ۔وفد نے ڈپٹی کمشنر کو ڈسڑکٹ پریس کلب میںغیر آئینی اقدام کے ذریعے اتوار کے روز غیر قانونی طور پر عہدیداران سلیکٹ کرنے بعد پیدا ہونے والی سنگین صورتحال بارے آگاہ کیا ۔وفد میں چوہدری عدنان سعید ،محمد اقبال قریشی ،راو محمد سلیمان ،جاوید فخری،چوہدری خالد محمود ،قلزم بشیر احمد ،سید شفقت علی شاہ، نعیم اقبال ،شیخ محمد صابر،محمد ابراراورشیخ فہدشامل تھے ۔

وفد نے ڈپٹی کمشنر کواس غیر آئینی ،غیر قانونی اور غیر اخلاقی اقدام سے حقیقی صحافیوں میں پائی جانے والی اور اشتعال بارے آگاہ کیا جو اتوار کے روز جعلی عہدیداران بنانے کے لیے رچائے جانے والے ڈرامہکے بعد پیدا ہوا۔

(جاری ہے)

وفد کے اراکین نے ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کو مزید بتایا کہ اگر ضلعی انتظامیہ نے ڈسٹرکٹ پریس کلب خانیوال کے ایشوز پر راست اقدام نہ اٹھایا تو تصادم کا خطرہ موجود ہے ۔ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ بطور ضلعی ہیڈاس مسئلہ کے حل کے لیے بھرپور کردارااپنا بھرپور کردار ادا کریں گئے اور ان کی ہر ممکن کوشیش ہو گی کہ تصادم یا لڑائی جھگڑے کی بجائے ڈسٹرکٹ پریس کلب کا مسئلہ افہام و تفہیم اور احسن طریقے سے حل ہو جائیں۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں