خانیوال،حکومت پنجاب کی ہدایت ہر ممکنہ سیلاب اور ڈینگی مچھر کے خطرے سے نمٹنے کیلئے ضلعی انتظامیہ چوکس ہوگئی

ڈپٹی کمشنر نے دریائی اور اربن فلڈنگ سے نمٹنے کیلئے محکموں کو ٹاسکس دیتے ہوئے تمام پیشگی انتظامات مکمل کرنے کیساتھ موک ایکسر سائزز کرنے کی ہدایت کردی

ہفتہ 5 جون 2021 23:21

خانیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2021ء) حکومت پنجاب کی ہدایت ہر ممکنہ سیلاب اور ڈینگی مچھر کے خطرے سے نمٹنے کیلئے ضلعی انتظامیہ چوکس ہوگئی ،ڈپٹی کمشنر نے دریائی اور اربن فلڈنگ سے نمٹنے کیلئے محکموں کو ٹاسکس دیتے ہوئے تمام پیشگی انتظامات مکمل کرنے کیساتھ موک ایکسر سائزز کرنے کی ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

انہوں نے محکمہ صحت و لائینز ڈیپارٹمنٹس کو ڈینگی کنٹرول کیلئے باہمی کوارڈینشین بڑھانے کا بھی حکم دیدیا ہے ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر صدارت اس ضمن میں منعقدہ اجلاس میں اہم فیصلے کرلئے گئے اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز محمد اکرام ملک،محمد اختر منڈھیرا، اے سی میاں چنوں ذیشان ندیم،محکمہ صحت،ریسکیو 1122,اری گیشن و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے بھی شرکت کی ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب کے خطرے سے نمٹنے کیلئے تمام ادارے اپنی تیاریاں مکمل رکھیں محکمہ صحت کے پاس ادویات کا وافر سٹاک ہونا چاہیئے لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ دریائی علاقوں میں مویشیوں کی ویکسینیشن 30جون تک مکمل کرے فلڈ بندوں سے تجاوزات کا فوری خاتمہ کیا جائے لوکل گورنمنٹس کے پاس موجود تمام دستیاب مشینری فنگشنل حالت میں ہونی چاہیئے انہوں نے اس موقع پر مزید کہا کہ کورونا وائرس کیساتھ ڈینگی وائرس سے احتیاطی تدابیر اپنا کر نمٹا جا سکتا ہے علماء خطبات میں شہریوں کو ڈینگی کنٹرول بارے آگاہی دیں ہر شہری کو ڈینگی کنٹرول کے لئے تدابیر بارے آگاہی ہونی چاہیئے ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز تحصیلوں میں خود ڈینگی سرویلینس کے کام کو چیک کریں۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں