درخت اور پودے ہماری بقا کے لئے نہایت ضروری ہیں،آغا ظہیر عباس

ہر شہری شجر کاری میں اضافہ کے لئے اپنے حصے کا کردار ادا کرے ،ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 5 جون 2021 23:21

خانیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2021ء) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ درخت اور پودے ہماری بقا کے لئے نہایت ضروری ہیںہر شہری شجر کاری میں اضافہ کے لئے اپنے حصے کا کردار ادا کرے اور ماحول کو انسان دوست بنانے کی کوششوں میں حکومت کا ساتھ دے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہ بات عالمی یوم ماحولیات پر ڈی سی دفتر کے لان میں پودا لگانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی اس موقع پر اے ڈی سی آر محمد اکرام ملک، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ماریہ ممتاز نے بھی پودے لگائے تقریب میں ڈویژنل فاریسٹ آفیسر محمد طارق و دیگر افسران نے بھی شرکت کی ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر مزید کہا کہ ماحولیات کا دن منانے کا مقصد لوگوں میں ماحول کو صاف رکھنے کی اہمیت اجاگر کرنا ہے وزیر اعظم کے وژن کیمطابق ضلع میں شجرکاری جاری ہے تمام محکمے شجر کاری کے حوالہ سے مقررہ اہداف کا حصول یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں