خانیوال،ڈپٹی کمشنرآغا ظہیر عباس کی زیر صدارت سرکاری وصولیوں بارے جائزہ اجلاس ،تحصیل میں ریکوری اہداف کا جائزہ

ہفتہ 19 جون 2021 20:32

خانیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2021ء)ڈپٹی کمشنرآغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر صدارت سرکاری وصولیوں بارے جائزہ اجلاس میں تحصیل خانیوال میں ریکوری اہداف کا جائزہ لیا گیا- ڈپٹی کمشنر نے 30 جون تک وصولیاں ہر صورت 100 فیصد کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری وصولیوں میں سستی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی -اجلاس میں اے ڈی سی آر محمد اکرام ملک، اسسٹنٹ کمشنر خانیوال بختیار اسماعیل نے بھی شرکت کی- اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ دیگر تحصیلوں کی ریکوریوں میں بھی تیزی لائی جائے دیرینہ نادہندگان سے سختی کیساتھ نمٹا جائی-انہوں نے کہا کہ 30 جون کے بعد مقررہ ہدف حاصل نہ کرنے والے ریونیو افسر کیخلاف محکمانہ کارروائی کی جائیگی-

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں