پاکستان سمیت دنیا بھر میں دماغی بیماری الزائمر سے بچائو کا عالمی دن 21ستمبر کو منایا جائے گا

بدھ 15 ستمبر 2021 22:37

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 ستمبر2021ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں دماغی بیماری الزائمر سے بچائو کا عالمی دن 21ستمبر کو منایا جائے گا بڑھاپے میںیادداشت کھو دینے والی بیماری الزائر کے عالمی دن کے موقع پر محکمہ صحت سے متعلقہ اداروں اور تنظیموںکے زیر اہتمام مذاکرے،سیمینارز اور تقاریب کا اہتمام جائے گا جس میں شعبہ طب سے وابستہ ماہرین الزائمر کے شکار مریضوں کی دیکھ بھال ، ان کے مسائل کے اور الزائمر کے متعلق آگاہی فراہم کریںگے۔

(جاری ہے)

ماہرین کے مطابق الزائمرکی بیماری میں مبتلا ضعیف العمر افراد کی یاد داشت ختم ہو جاتی ہے یہ لاعلاج مرض ہے اس بیماری کے شکار مریضوں کی سوچنے اور سمجھنے کی صلاحیت ختم ہو جاتی ہے انسانی ذہن خالی ہو جاتا ہے اور اس مریض کی موت واقع ہو جاتی ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں 35ملین افراد الزائمر کی بیماری سے متاثر ہیں اور اس تعداد میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں