پاکستان سمیت دنیا بھر میں امن کا عالمی دن 21ستمبرکومنایا جائے گا

ہفتہ 18 ستمبر 2021 21:55

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2021ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں امن کا عالمی دن 21ستمبرکومنایا جائے گایہ دن منانے کا مقصد دنیا بھر میں جنگ و جدل اور نفرتوں کو ختم کرکے محبت کو فروغ دینا ہے۔

(جاری ہے)

’’ عالمی یوم امن ‘‘ کے حوالے سے ملک بھر میںسیاسی وسماجی تنظیموں کے زیر اہتمام تقاریب کا اہتمام کیا جائے گاجس میں عدم تشدد اور امن کی سوچ کو فروغ دینے کیلئے مختلف پروگرام ترتیب دیے جائیں گے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 1981ء میں ایک قراداد منظور کی جبکہ دوسری بار 2001ء میں بھاری اکثریت سے قرارداد منطور کی گئی کہ 21ستمبر کو امن کا عالمی دن منایا جائے گا جس کے بعد ہر برس 21ستمبر کو دنیا بھر میں امن کاعالمی دن منایا جاتا ہے ۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں