پولیو فری خانیوال کے عزم کیساتھ پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا

پیر 20 ستمبر 2021 21:17

خانیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2021ء) حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ صحت اور ڈبلیو ایچ او کے تعاون سے پولیو فری خانیوال کے عزم کیساتھ پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا-مہم کے دوران ضلع میں 5 لاکھ 52 ہزار 29 بچوں کو پولیو سے بچائو کی ویکسئین کے قطرے پلائے جائینگے جس کے لئے ضلع میں 1668 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں-ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے مہم کے پہلے دن شہر کے مختلف علاقوں میں جاکر ٹیموں کو چیک کیا اور محکمہ صحت کے حکام کو پہلے دن کے کا ہدف ہر صورت حاصل کرنے کا حکم دیا-ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران فرضی اعدادوشمار پر سخت ایکشن ہوگا والدین بچوں کو قطرے پلا کر معذوری سے بچائیں کسی جگہ ٹیم نہ پہنچ سکے تو اس کی اطلاع ضلعی انتظامیہ کو دی جائی-ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ اسسٹنٹ کمشنرز تحصیلوں میں پولیو مہم کی نگرانی کریں-

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں