جہانیاں،خاتون کی ٹرین کے آگے کود کر خود کشی

پیر 20 ستمبر 2021 22:51

جہانیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2021ء) جہانیاں کے نواحی علاقہ چوک میتلا 166 ڈبلیو بی ریلوے پھاٹک کے قریب خاتون نے گڈز ٹرین کے آگے کود کر خود کشی کرلی ،سر تن سے جدا ہو گیا ،واقعہ گھریلو جھگڑے کا شاخسانہ بتایا جاتا ہے ۔تفصیل کے مطابق لاہور سے کراچی جانے والی مال گاڑی کے سامنے کود کر خاتون نے خود کشی کر لی جس سے خاتون کا سر تن سے جدا ہو گیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جہانیاں کے نواحی علاقہ 117دس آر کی رہائشی شادی شدہ خاتون نے خاوند سے جھگڑے کے بعد ٹرین آگے کود کر خود کشی کی۔ خاتون موقع پر جاں بحق ہو گئی۔ خاتون کا تعلق چک نمبر117 دس آر جہانیاں سے تھا جس کی شناخت38 سالہ روبینہ بی بی زوجہ عبدالرشید کے نام سے ہوئی ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا۔پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں