آر ڈی اے نے تین غیر قانونی ہاؤسنگ سکیمز کے سائٹ دفاتر کو مسمار کر دیا اور پانچ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیمز کے سائٹ دفاتر کو سر بمہر کر دیا

بدھ 22 ستمبر 2021 18:38

راولپنڈی ۔22ستمبر  (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 ستمبر2021ء) :میٹروپولیٹن پلاننگ اینڈ ٹریفک انجینئرنگ  ڈائریکٹوریٹ راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے اڈیالہ روڈ راولپنڈی پر تین غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں نامی نیو راول پام سٹی،  غیر قانونی سب ڈویژن القائم مینشن اور  گلشن جنجوعہ کے سائٹ دفاتر مسمار کر دیے ہیں اور پانچ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں غیر قانونی سب ڈویژن عابد ہومز، نیو امرین سٹی، گرین ویو پلاٹنگ، غیر قانونی سب ڈویژن راجہ وقار احمد اور حاجی مرتضیٰ،  ڈھوک عبداللہ صدر بیرونی راولپنڈی کے سائٹ دفاتر کو سر بمہر کر دیا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے کی ہدایت پرغیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کو کنٹرول کرنے کے لئے سکیموں اور غیر مجاز تعمیرات کے خلاف میگا آپریشن زور و شور  سے جاری ہے۔

(جاری ہے)

ایم پی اینڈ ٹی ای ڈائریکٹوریٹ آر ڈی اے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف سخت کارروائی کر رہا ہے۔ ڈائریکٹر ایم پی اینڈ ٹی ای آر ڈی اے نے کہا کہ سیکشن پنجاب پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیمز و لینڈ سب ڈویژن رولز 2010 کے تحت مذکورہ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان کو نوٹسس جاری کر دیے ہیں۔

ایم پی اینڈ ٹی ڈائریکٹوریٹ آر ڈی اے کا عملہ بشمول سپرنٹنڈنٹ سکیم، سکیم انسپکٹر اور دیگر نے متعلقہ تھانہ پولیس کی مدد سے مذکورہ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم کے خلاف آپریشن کیا۔ فرسٹ انفارمیشن رپورٹس (ایف آئی آر) بھی درج کرا دی ہیں۔ ان جائیدادوں کا مالکاں قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم کے سائٹ دفاتر چلا رہے تھے۔

آر ڈی اے کے ترجمان نے کہا کہ چیئرمین آر ڈی اے طارق محمود مرتضیٰ عام لوگوں کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ اپنے مفاد میں کسی غیر قانونی و غیر مجاز ہاؤسنگ سکیم میں کوئی سرمایہ کاری نہ کریں جس کی حیثیت کو آر ڈی اے نے غیر قانونی قرار دیا ہے۔ اسے آر ڈی اے کی ویب سائٹ www.rda.gop.pk پر چیک کیا جا سکتا ہے۔ بصورت دیگر وہ اپنے نقصان کے خود ذمہ دار ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین آر ڈی اے نے ایم پی اینڈ ٹی ای ڈائریکٹوریٹ کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر قانونی و غیر مجاز ہاؤسنگ سکیموں، ان کی ترقی و بکنگ اور سائٹ دفاتر، غیر مجاز تعمیرات اور تجارتی سرگرمیوں کے خلاف بلاخوف و خطر کے سخت کارروائی جاری رکھے۔ انہوں نے کہا کہ آر ڈی اے نے اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئی ای ایس سی او)، سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) اور پی ٹی سی ایل سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں میں خدمات نہ دیں کیونکہ ان کی حیثیت  غیر قانونی ہے۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں