لانس نائیک محمد محفوظ شہید نشان حیدر کا77واں یوم پیدائش 25اکتوبر کو منایا جائے گا

جمعہ 22 اکتوبر 2021 20:02

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2021ء) پاک فوج کے مایہ ناز سپوت لانس نائیک محمد محفوظ شہید نشان حیدر کا77واں یوم پیدائش 25اکتوبر کو منایا جائے گا اس سلسلے میں جہانیاں سمیت ملک کے مختلف شہروں میں تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

لانس نائیک محمد محفوظ شہید25اکتوبر 1944ء کو ضلع راولپنڈی کے گائوں پنڈ ملکاں(محفوظ آباد) میں پیدا ہوئے۔انہوں نی25اکتوبر 1962ء کو پاک فوج میں شمولیت حاصل کی۔لانس نائیک محفوظ نے پاک بھارت جنگ کے دوران دشمن کا دلیری سے مقابلہ کیا اس بہادری کے اعتراف میں انہیں پاکستان کے سب سے بڑے اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں