آغا شورش کاشمیری کی46ویںبرسی 24اکتوبر اتوار کو منائی جائیگی

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 20:14

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2021ء) پاکستان کے معروف صحافی،ادیب اور بلند پایہ خطیب آغا شورش کاشمیری کی46ویںبرسی 24اکتوبر اتوار کو منائی جائے گی اس سلسلے میں ملک بھر کے ا دبی و صحافتی حلقوں میں تقریبات کا اہتمام کیا جائے گاجس میں مقررین آغاز شورش کاشمیری کی ملک و قوم کیلئے خدمات پر روشنی ڈالیں گے۔

(جاری ہے)

آغا شورش کاشمیری 14اگست1917ء کولاہور میں پیدا ہوئے ان کا اصل نام عبدالکریم تھالیکن وہ آغا شورش کاشمیری کے نام سے مقبول ہوئے۔

وہ ایک بلند پایہ ادیب،شاعر،خطیب اور صحافی تھے انہیں برصغیر کا ایک منتخب خطیب مانا جاتا تھا۔قیام پاکستان کے بعد آغا شورش کاشمیری وطن عزیز کے استحکام کیلئے سرگرم عمل رہی73ء کے آئین میںختم نبوت کے عقیدے کو شامل کروا کے قادیانیوں کو خارج اسلام کروانے میں ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں وہ ایک قادر الکلام شاعر تھے۔آغا شورش کاشمیری24اکتوبر1975ء کو خالق حقیقی سے جا ملے۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں