پاکستان سمیت دنیا بھر میں پولیو سے حفاظت کا عالمی دن کل اتوار کو منایا جائے گا

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 20:14

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2021ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں پولیو سے حفاظت کا عالمی دن 24اکتوبر اتوار کو منایا جائے گا۔ اس موقع پر جہانیاں سمیت مختلف شہروں میں محکمہ صحت، اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اور صحت کے شعبہ میں خدمات سر انجام دینے والی این جی اوز کے زیر اہتمام تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا پرنٹ اورالیکٹرانک میڈیا پر خصوصی مضامین اورپروگرام شائع و نشر کئے جائیں گے جس میں ماہرین صحت پولیو سے حفاظت کے متعلق آگاہی فراہم کریں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان میں یہ دن خصوصی طور پر ان پولیو ورکرز کی انتھک کوششوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے منایا جا رہا ہے جو پولیو مہم کے دوران ملک کے کونے کونے میں خدمات انجام دیتے ہیں۔ اس وقت دنیا میں صرف 4 ممالک میں پولیو کا مرض باقی رہ گیا ہے۔پولیو اپاہج کردینے والی مہلک متعدی بیماری ہے۔ اس بیماری میں مہلک ’پولیو وائرس‘ عام طور پر 5سال سے کم عمر کے بچوں کو متاثر کرتا ہے، اس بیماری کا کوئی علاج نہیں لیکن کم عمری میں محفوظ اور مئوثر ویکسین کے ذریعے اس بیماری میں مبتلا ہونے سے بچا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں