خانیوال، محکمہ تعلیم کے ملازمین کے لیے لیوانکیشمنٹ اور مالی امداد کی مد میں 17 کروڑ 18 لاکھ 62 ہزار 650 روپے کے فنڈز کی منظوری

بدھ 24 نومبر 2021 17:59

خانیوال۔24نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔ 24 نومبر2021ء ۔

(جاری ہے)

24 نومبر2021ء):ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے محکمہ تعلیم کے ملازمین کے لیے لیوانکیشمنٹ اور مالی امداد کی مد میں 17 کروڑ 18 لاکھ 62 ہزار 650 روپے کے فنڈز کی منظوری دیدی ڈپٹی کمشنر نے شعبہ تعلیم سے وابستہ 173 ملازمین کیلئے لیو انکیشمنٹ کی مد میں 07کروڑ 52لاکھ 62ہزار 650 روپے جبکہ 45 ملازمین کیلئے مالی امداد کی مد میں 9 کروڑ 66 لاکھ روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی ڈپٹی کمشنرنے ملازمین میں چیکوں کی ادائیگی کے لیے شیڈول کی بھی منظوری دی ہے شیڈول کے مطابق 05 دسمبر2021 کو لیو انکیشمنٹ لسٹ سیریل نمبر 1 تا 52تک ایک کروڑ 87 لاکھ 69ہزار 695 مالی امداد لسٹ کی سیریل 1تا13تک 02کروڑ 58 لاکھ روپے 20دسمبر کو لیو انکیشمنٹ سیریل 53 تا 90تک ایک کروڑ 83 لاکھ 95 ہزار 790 روپے,مالی امداد سیریل نمبر14تا25 تک  02کروڑ,53لاکھ روپے، 05ـجنوری 2022 کو لیو انکیشمنٹ سیریل نمبر 91 تا 131 تک ایک کروڑ، 91لاکھ،64ہزاد 758 روپے، مالی امداد سیریل نمبر 26تا36 تک 02کروڑ، 60لاکھ روپے جبکہ 20جنوری لیو انکیشمنٹ سیریل 132تا173 تک ایک کروڑ، 89لاکھ 32ہزار 398دوپے مالی امداد سیریل 37تا45 تک ایک کروڑ 95لاکھ روپے کے چیکوں کی ادائیگی کی جائے گی ڈپٹی کمشنر کے حکم نامہ کے مطابق سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی اور متعلقہ ڈی ڈی اوز مالی امداد وصول کرنے والے افراد کے ہمراہ ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں پیش ہونگے ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ چیکوں کی ادائیگی کے پراسس میں بلا وجہ رکاوٹ ڈالنے اور تاخیری حربے استعمال کرنے والے افسران اور ملازمین کا محاسبہ کیا جائے گاڈپٹی کمشنر کے فنڈز کی منظوری کے بعد محکمہ تعلیم کے ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔


متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں