خانیوال۔۔۔ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی برائے بہبود آبادی کا اجلاس

جمعرات 25 نومبر 2021 18:11

خانیوال۔25نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔ 25 نومبر2021ء) :ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی  کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی برائے بہبود آبادی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ڈی او بہبود آبادی راشد حفیظ سمیت افسران بہبود آبادی محکمہ تعلیم صحت اور دیگر محکموں کے سربراہان نے شرکت کی ۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے محکمہ بہبود آبادی کی کارگردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں کہا کہ آبادی کے بڑھتے ہوئے سیلاب کو اگر روکا نہ گیا تو یہ ہماری اقدار کو خس و خاشاک کی طرع بہا کر لے جائے گا۔ انہوں کہا کہ زندگی کے تمام شعبوں میں مسائل سے نجات کے لیے آبادی کو کنٹرول کرنا ہو گا۔  انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت وتعلیم سمیت تمام سرکاری محکمہ جات آبادی کو کنٹرول کرنے کے لیے محکمہ بہبود آبادی کے ساتھ تعاون کریں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سرکاری سطح پر محکمہ جات لوگوں کو آبادی کے نقصانات بارے آگاہی  فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ شہری محکمہ بہبود آبادی کے مشوروں پر عمل کر کے آبادی کو کنٹرول کرنے میں اپنا کردار ادا کر یں۔۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں