یوم یکجہتی کشمیر 5 فروری کومنایا جائے گا

جمعرات 13 جنوری 2022 21:59

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2022ء) یوم یکجہتی کشمیر 5فروری کومنایا جائے گا۔کشمیر ڈے کے موقع پرجہانیاں سمیت ملک بھر میں مختلف سرکاری و غیر سرکاری اور مذہبی تنظیموں کی جانب سے کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے جلسے جلوس اور ریلیاں نکالی جائیں گی جبکہ انسانی ہاتھوں کی زنجیر بھی بنائی جائے گی اورکشمیر کی آزادی اور امت مسلمہ کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔

(جاری ہے)

یوم کشمیر کے حوالے سے اخبارات خصوصی ایڈیشن شائع کریں گے جبکہ ٹی وی چینلز سے بھی خصوصی پروگرام نشر کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں