اردو ادب کے عظیم افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کی برسی18فروری منگل کو منائی جائے گی

پیر 17 جنوری 2022 22:21

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2022ء)اردو ادب کے عظیم افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کی برسی18فروری منگل کو منائی جائے گی ۔ ملک بھر میںادبی و سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں سعادت حسن منٹو کی ادبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا وہ 18جنوری1955ء کو انتقال کر گئے تھے ۔

(جاری ہے)

سعادت حسن منٹواردو کے واحد افسانہ نگار ہیں جن کی تحریریں آج بھی ذوق و شوق سے پڑھی جاتی ہیںوہ ایک صاحب اسلوب نثر نگار تھے جن کے افسانے ،مضامین اور خاکے اردو ادب کا ایک گرانقدر سرمایہ ہیںمنٹو کو معمار افسانہ نویس سمجھا جاتا تھا جنہوں نے اردو افسانہ نویسی میں ایک نئی جہت متعارف کروائی ان کے مقبول ترین افسانے ،خاکے ا ور مضامین شائع ہو چکے ہیں جن میں ’’ ٹوبہ ٹیک سنگھ ،آتش پارے،دھن،لذت سنگ،سیاہ حاشیے،برقعے،ٹھنڈا گوشت اور دھواں ‘‘قابل ذکر ہیں ان کے کئی افسانوی مجموعے،خاکے ا ور ڈرامے شائع ہو چکے ہیں۔

سعادت حسن منٹو 18جنوری1955ء کو 42برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں