پاکستان کے نامورمصورعبدالرحمن چغتائی کو جہان فانی سے رخصت ہوئے سترہ برس بیت گئے

پیر 17 جنوری 2022 22:24

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2022ء) پاکستان کے نامورمصورعبدالرحمن چغتائی کو جہان فانی سے رخصت ہوئے سترہ برس بیت گئے۔

(جاری ہے)

معروف مصور عبدالرحمن چغتائی نے بدھ مت،اسلام،ہندوازم،مغل طرز حکمرانی اور پنجاب کے موضوعات پر شاہکار تصاویر تخلیق کیں ان کی تصاویر یورپ و امریکہ سمیت ایشیاء بھر میں مقبول تھیں ان کے تخلیق کردہ شاہکار نمونے اسلام آباد،لندن،امریکہ،بھارت ،نیدر لینڈ،بنکاک سمیت دنیا بھر کے معروف عجائب گھروں کی زینت بنے ہوئے ہیں شاعر مشرق علامہ اقبال،پکاسو اور ملکہ ایلزبتھ دوئم بھی ان کے مداح تھے۔

عبدالرحمن چغتائی نے پاکستان ٹیلی ویژن ،ریڈیو پاکستان کے ’’ لوگو ‘‘ اور پاکستانی ڈاک ٹکٹوں کے ڈیزائن بھی تخلیق کیے انہیں مصور مشرق کا خطاب ملا جبکہ انہیں 1960ء میں ہلال امتیاز اور مغربی جرمنی کی حکومت کی جانب سے گولڈ میڈل سے بھی نوازا گیا۔نامور مصور عبدالرحمن چغتائی 17جنوری 1975ء کو انتقال کر گئے تھے۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں