شہنشاہ ظرافت دلاور فگارکی برسی 25جنوری کومنائی جائے گی

جمعہ 21 جنوری 2022 23:29

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2022ء) اردو ادب کے معروف شاعر ،شہنشاہ ظرافت دلاور فگارکی برسی 25جنوری کومنائی جائے گی اس سلسلے میں ادبی حلقوں میں مختلف تقریبات منعقد ہوں گی جس سے خطاب کرتے ہوئے ادبی شخصیات و مقررین دلاور فگار کی ادبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔

(جاری ہے)

دلاور فگار اپنی بے ساختہ شاعری کے ذریعے محفل کو زعفران زار بنا دیا کرتے تھے اسی وجہ سے انہیں شہنشاہ ظرافت اور اکبر الٰہ آباد ی ثانی بھی کہا جاتا تھا ۔

دلاور فگار جولائی1929ء کو بھارت میں پیدا ہوئے انہوں نے اردو زبان میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی تقسیم کے بعد وہ کراچی منتقل ہو گئے۔دلاور فگار نے ادبی سرگرمیوں کا آغاز بطور شاعر کیاان کی معروف تخلیقات میں حادثے،ستم ظریفیاں،شامت اعمال ،انگلیاں فگار اپنی ،فی سبیل اللہ،خوب تر کہاں،آداب عرض اور دیگر قابل ذکر ہیں۔دلاور فگار 25جنوری1998ء کو انتقال کر گئے تھے جنہیں کراچی میں سپردخاک کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں