ابوبکر صدیق ؓ کا یوم وصال26جنوری بمطابق 22جمادی الثانی مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا

جمعہ 21 جنوری 2022 23:29

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2022ء)خلیفہ اوّل سیّدنا حضرت ابوبکر صدیق ؓ کا یوم وصال26جنوری بمطابق 22جمادی الثانی مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا اس سلسلے میں جہانیاں سمیت ملک بھر میں جلسوں،سیمینارزاور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں علماء کرام،خطیب حضرات،مشائخ عظام اور مقررین خطاب کرتے ہوئے خلیفہ اوّل حضرت ابوبکر صدیق ؓ کی حیات مبارکہ، سیرت و کردار،ایثار و قربانی سمیت دین اسلام کیلئے عظیم خدمات اور کارناموں پر روشنی ڈالتے ہوئے خراج عقیدت پیش کریں گے۔

(جاری ہے)

حضرت ابوبکر صدیق ؓکی خلافت 632ء سے 634ء تک جاری رہی آپ ؓ نے 22جمادی الثانی کو وفات پائی آپ کو حضور نبی کریم ﷺ کے پہلو میں سپردخاک کیا گیا۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں