خانیوال ،ڈپٹی کمشنر سلمان خان کاعوام کو سستی اشیاء خوردونوش کی فراہمی کا جائزہ لینے کیلئے سہولت بازار کا اچانک معائنہ

ہفتہ 22 جنوری 2022 00:13

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2022ء) ڈپٹی کمشنر سلمان خان نے عوام کو سستی اشیاء خوردونوش کی فراہمی کا جائزہ لینے کے لئے سہولت بازار کا اچانک معائنہ کیا-انہوں نے سٹالز پر آٹا،گھلی،دالوں،سبزیوں،پھلوں اور گوشت کے نرخ بارے معلومات لیں اور ان شیاء کا معیار چیک کیا-ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عمر شیرازی اور اسسٹنٹ کمشنر بخیتار اسماعیل ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے خریداری کے لئے آنے والے شہریوں سے بھی اشیاء کے معیار اور کوالٹی بارے دریافت کیا اور بازار انتظامیہ کو ہدایت کی کہ اچھی کوالٹی کی اشیاء وافر مقدار میں رکھوائی جائیں-انہوں نے مزید کہا کہ سہولت بازاروں کا قیام حکومت پنجاب کا احسن اقدام ہی-ڈپٹی کمشنر نے سرکاری کوٹہ کی گندم سے آٹا کی تیاری کا جائزہ لینے کے لئے احمد فلور ملز کا بھی دورہ کیا-انہوں نے محکمہ خوراک کو ہدایت کی کہ کوٹہ کی گندم سے آٹا کی 100 فیصد فراہمی مارکیٹ میں یقینی بنائی جائے انہوں نے کہا کے تھیلوں وزن اور آٹاکی کوالٹی میں کوئی ہیر پھیری برداشت نہیں کی جائیگی-انہوں نے کہا کہ افسران باقاعدگی سے فلور ملز کو مانیٹر کریں۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں