کورونا لاک ڈاؤن نے تاجربرادری کو بری طرح متاثر کیا ہے،کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز

جمعہ 28 جنوری 2022 20:13

سرینگر۔28جنوری  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔28 جنوری2022ء) :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (کے سی سی آئی) نے کہا ہے کہ تازہ لاک ڈاؤن نے یومیہ اجرت پر کام کرنے والوں اور کاروباری برادری کی روزی روٹی کو ایک بار پھر بری طرح متاثر کیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کے سی سی آئی کے صدر شیخ عاشق احمد نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں انتظامیہ  پر زور دیا کہ وہ کوئی بھی فیصلہ کرنے سے قبل تاجر برادری کی روزی روٹی کو مدنظر رکھیں اور تاجر برادری کی مشاورت سے صورتحال سے نمٹیں۔

انہوں نے کہا کہ وبائی مرض کے باعث لاک ڈاؤن نے معیشت کی تباہی مچا دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ برسوں کے لاک ڈاؤن نے کاروباری برادری کو دیوار سے لگا دیا ہے اور وہ شدید دباؤ  کا شکار ہیں۔ شیخ عاشق احمد نے انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ لوگ کورونا کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کی پابندی اور پروٹوکول پر سختی سے عمل کریں۔ انہوں نے حکام سے یہ بھی اپیل کی کہ وہ موجودہ ابتر حالات میں تاجر برادری کے لیے خصوصی پیکجزکا اعلان کرے۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں