مودی حکومت نے سرینگر، بڈگام میں 290 ایکڑ اراضی ہاو سنگ کالونیوں کے لیے مختص کر دی

بدھ 2 فروری 2022 21:37

سرینگر۔2فروری  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی . 02  فروری 2022ء) :جموں و کشمیر میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی سربراہی میں قائم قابض بھارتی انتظامیہ نے سری نگر اور بڈگام اضلاع میں تقریباً 290 ایکڑ اراضی غیر کشمیریوں کیلئے کالونیوں کی تعمیر کیلئے ہاوسنگ اور شہری ترقی کے محکمے کومنتقل کر دی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حال ہی میں منعقدہ رئیل اسٹیٹ سمٹ 2022 ء کے دوران سری نگر اور جموں شہروں میں ہاوسنگ کالونیوں کی تعمیرکا فیصلہ کیا گیا تھا۔تمام مقامی سیاسی جماعتوں نے اس اقدام کو مقبوضہ علاقے میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کے نریندر مودی حکومت کے مذموم منصوبے کا حصہ قرار دیا ہے ۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں